+923076652006
quranfamilyclub@gmail.com
English flag
English
Select a Language
English flag
English
$
USD
Select a Currency
United States Dollar
$
Pakistan Rupee
United Arab Emirates dirham
د.إ
Saudi Arabia Riyal
ر.س
United Kingdom Pound
£
Euro Member Countries
China Yuan Renminbi
¥
Indonesia Rupiah
Rp
0
Uswa e Rasool e Akram [S.A.W]

وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا ۔

سر میں تیل لگانے ، کنگھی کرنے یا آنکھوں میں سرمہ لگانے سے روزہ مگر وہ نہیں ہوتا۔ ہنڈیا کا ذائقہ چکھنا تھوک نگلنا اور مکھی کے حلق میں چلے جانے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا۔
Study Duration
3600 Min

وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا

بھول چوک سے کھا پی لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا نا مکروہ ہوتا ہے ۔ (لیکن کھاتے یا پیتے وقت جیسے یاد آئے کہ میرا روزہ ہے فورا اگل دے اور کلی کرے نا کہ وہ کھانا یا پانی نگل جائے۔)

مسواک کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا نہ مکروہ ہوتا ہے ۔


عبداللہ بن عمر ؓ نے ایک کپڑا ترکر کے اپنے جسم میں ڈالا حالانکہ وہ روزے سے تھے اور شعبی روزے سے تھے لیکن حمام میں ( غسل کے لیے ) گئے۔


ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہانڈی یا کسی چیز کا ذائقہ معلوم کرنے میں ( زبان پر رکھ کر اسے تھوک دینے میں ) کوئی حرج نہیں۔


 حسن بصری نے کہا کہ روزہ دار کے لیے کلی کرنے اور ٹھنڈا حاصل کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔


 ابن مسعود ؓ نے کہا کہ جب کسی کو روزہ رکھنا ہو تو وہ صبح کو اس طرح اٹھے کہ تیل لگا ہوا ہو اور کنگھا کیا ہوا۔


 انس ؓ نے کہا کہ میرا ایک آبزن (حوض کا پتھر کا بنا ہوا ) ہے جس میں میں روزے سے ہونے کے باجود غوطے مارتا ہوں۔


 نبی کریم ﷺ سے یہ منقول ہے کہ آپ ﷺنے روزہ میں مسواک کی اور عبداللہ بن عمرؓ نے کہا کہ دن میں صبح اور شام ( ہر وقت ) مسواک کرے اور روزہ دار تھوک نہ نگلے اور عطاء نے کہا کہ اگر تھوک نکل گیا تو میں یہ نہیں کہتا کہ اس کا روزہ ٹوٹ گیا اور ابن سیرین نے کہا کہ تر مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کسی نے کہا کہ اس میں جو ایک مزا ہوتا ہے اس پر آپ نے کہا کیا پانی میں مزا نہیں ہوتا؟ حالانکہ اس سے کلی کرتے ہو۔


 انس، حسن اور ابراہیم نے کہا کہ روزہ دار کے لئے سرمہ لگانا درست ہے ۔


حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کو رمضان المبارک میں احتلام کے بغیر صبح کے وقت غسل کرنے کی ضرورت ہوتی تو آپ غسل فرماتے اور روزہ رکھتے۔(بخاری 1930)


حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک منقش چادر میں تھی کہ مجھے حیض آنے لگا۔ میں جلدی سے نکل گئی اور حیض کے کپڑے پہن لیے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمھیں کیا ہوگیا ہے؟کیا تمھیں حیض آنے لگا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر میں آپ کے ساتھ چادر میں داخل ہوگئی، نیز وہ اوررسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن میں غسل کرلیتے۔ اور آپ ان کو بوسہ دیتے حالانکہ آپ روزے سے ہوتے تھے۔

(بخاری1929 )


اور جابر بن زید نے کہا اگر روزہ دار نے شہوت سے دیکھا اور منی نکل آئی تو وہ اپنا روزہ پورا کرلے۔(یعنی روزہ نہیں ٹوٹتا۔)

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں اپنی کسی بیوی کو بوسہ دیتے تھے۔ پھر وہ خود ہی ہنس پڑیں۔

(بخاری1928 )


حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں روزہ کسی چیز کے جسم میں داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے جسم سے خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا۔

(بخاری)

(روزے کی حالت میں مزی خارج ہو یا احتلام ہو جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔)

خود بخود قے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔


Text Lessons

#1

حسن اخلاق

#2

سایہ عرش الہی کے مستحق لوگ

#3

نیک کام کا اجراء

#4

احسان

#5

توکل اور رضا بالقضاء

#6

کام میں متانت اور وقار

#7

صدق مقالی اور انصاف

#8

جزبات پر قابو

#9

جنت کی ذمہ داری

#10

جنت کی بشارت

#11

صدق و امانت اور کذب و خیانت

#12

اللہ اور رسول کی حقیقی محبت

#13

امانت

#14

عمر کا لحاظ

#15

شرم و حیاء

#16

نرم مزاجی

#17

ایفائے عہد اور وعدہ خلافی

#18

تواضع

#19

عفو الٰہی سے محرومی

#20

ادائے شکر

#21

صبر

#22

صبر و شکر

#23

کفایت شعاری

#24

سخاوت و بخل

#25

قناعت و استغناء

#26

معافی چاہنا

#27

خطاء معاف کرنا

#28

خاموشی

#29

ترک لایعنی

#30

رحمدلی اور بے رحمی

#31

نیکی

#32

صدقات جاریہ

#33

تدبر و فکر

#34

خود بینی

#35

بے حیائی کی اشاعت

#36

دوسروں کو حقیر سمجھنا

#37

ریا

#38

زنا

#39

غصہ

#40

جھوٹ

#41

مصلحت آمیزی

#42

ایمان والوں کو رسوا کرنا

#43

بخل

#44

انتقام

#45

رمضان کی فضیلت

#46

روزے کا مقصد

#47

روزے کی فرضیت

#48

روزہ ڈھال ہے

#49

روزہ خوروں کا عبرتناک انجام

#50

چاند دیکھنے کی ہدایات اور دعا

#51

روزے کی نیت

#52

سحری اور افطاری

#53

روزہ افطار کرتے وقت کی دعا

#54

روزوں میں رخصت کے مسائل

#55

وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا ۔

#56

وہ امور جو روزے کی حالت میں جائز نہیں

#57

روزے کے فاسد ہونے یا توڑنے والے امور

#58

اعتکاف کے مسائل

#59

شب قدر کی فضیلت اور عمل

View full lessons Check course learning page
Text Lesson 55/59
You are viewing
وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا ۔